رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی نے ڈپٹی کمشنرٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری کے ہمراہ تعلقہ چمبڑمیں عوامی شکایات کی سماعت کی

جمعرات 11 جولائی 2019 00:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) رکن قومی اسمبلی این اے 224 ضلع ٹنڈوالہ یار ذوالفقار ستار بچانی نے ڈپٹی کمشنرٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری کے ہمراہ بروز پیر 08-07-2019 کو تعلقہ چمبڑمیں عوامی شکایات کی سماعت کی اور عوام کے جائز مطالبات اور ان کے مسئلے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

سماعت میں تعلقہ چمبڑ کی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور تعلقہ چمبڑ میںسوئی گیس آفس کے قیام، چمبڑ روڈ کی ری کنڈیشننگ و وائنڈنگ، ٹائون کمیٹی کو اپگریڈ کرکے میونسپل کمیٹی بنانا،پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری، تعلقہ سطح پر لائبریری کا قیام اور زیر مرمت پبلک اسکول کے کام کی جلد از جلد تکمیل سمیت دیگر مسائل و مطالبات پیش کئے ذوالفقار ستار بچانی اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری نے عوام کے تمام مسائل غور و فکر سے سنے اورانہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گااس موقع پر نئے قائم شدہ نادرا سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا جس پر تعلقہ چمبڑ کے عوام کی طرف سے خوشی اور شکریہ ادائیگی کا اظہار کیا گیا۔