نوشہرہ، دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے پکنک منانے والے ایک خاتون سمیت چھ افراد ڈوب گئے

جمعہ 12 جولائی 2019 23:57

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) نوشہرہ دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے پکنک منانے والے ایک خاتون سمیت چھ افراد ڈوب گئے ۔مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کے مطابق خیرآباد کے مقام پر گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دریا ئے کابل میں نہاتے ہوئے دریائے کابل کی بے رحم موجوں نے چار قیمتی جانوں کو نگل لیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر نوشہرہ ڈاکٹر میرعالم خان کے مطابق چار افراد لاپتا ہے جن میں سے تین افراد ایک ہی خاندان کے جبکہ ایک پڑوسی شامل ہے ۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کا چاروں لاپتہ افراد کیلئے سرچ آپریشن جاری ہیں۔ریسکیو 22 11 نوشہرہ کنٹرول کو جہانگیرہ پل کے مقام سے ایک عورت اور ایک بچے کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی.خیراباد پولیس چوکی کے انچارج نے تصدیق کی ہے کہ نوشہرہ خیرآباد کے مقام پر چار نوجوان کامران ولد میربر، زوہیب ولد نیازعلی، شعیب ولد نیاز علی اور حسن ولد شریف گرمی کی شدت کو کم کرنے کی عرض سے دریا میں نہارہے تھے کہ اس دوران پانی کا بہاؤ شدید تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے دریا ئے کابل کے بے رحم لہروں نے چاروں نوجوانوں کو لپیٹ میں لے لیا اور ڈوب گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کاروائی شروع کردی گئی تاحال لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک کسی بھی جابحق ڈوب جانے والے فرد کی نعیش دریا سے نہیں نکالی جاسکی۔