میجرطاہر صادق خان کا یونین کونسل بولیانوال کا دورہ

ہفتہ 13 جولائی 2019 22:37

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2019ء) ممبر قومی اسمبلی این اے 55 میجرطاہر صادق خان کا یونین کونسل بولیانوال کا دورہ بولیانوال اور دورداد گاوں میں گزشتہ ہفتے فوت شدگان کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا ،دورداد گائوں میں چار کلومیٹر کا سفر شدید گرمی میں موٹر سائیکل پر کیا اور تعزیت کے لئے پہنچے تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظم و رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے بولیانوال کے رہائشی ملازم بلدیہ حسن ابدال سید ضیا حسین شاہ کی بیٹی کے انتقال پر، ڈاک خانہ میں ملازم طارق محمود کی چچی اور دورداد گاوں میں ماسٹر محمد اعجاز اور ماسٹر مشتاق احمد خان مرحوم کے بھائی عتیق احمد خان کی ٹریفک حادثہ میں وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا مغفرت فرمائی اور لواحقین سے اللہ تعالی کی جانب سے ان پر آنے والے دکھ پر متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میری سیاست کامقصد عوام کی خدمت اور تعلق نبھانا ہے مجھے عوام کی غمی اور خوشی میں شریک ہو کراور عوام کے دکھ درد اور خوشیوں میں شریک ہوکر دلی اطمینان ہوتا ہے اور سکون ملتا ہے ضلع اٹک کی عوام کا پیار اور لگاو ہے کہ ایک ایک دن میں تیس سے چالیس شادیوں کی تقریبات اور اسی اور سو کے قریب غمی کی محفلوں میں شرکت ہوتی ہے اگر موقع پر موجود نہ بھی ہوں تو اٹک آنے پر ضلع بھر میں حاضری یقینی بنا کر اپنے چاہنے والوں کا دکھ درد بانٹا ہوں اور خوشیوں میں شریک ہوتا ہوں یہی میری زندگی کا حاصل اور سرمایہ ہے انشاء اللہ میں اور میرا بیٹا محمد زین الہی اور بیٹی ایمان طاہر اپنے گروپ کے ساتھ خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔