Live Updates

ملک سے غربت کے خاتمے اور ترقی کے لئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے، شو کت یوسفزئی

منگل 16 جولائی 2019 20:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل بے تحاشہ ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمیں گزشتہ چھیالیس سالوں کے دوران مخلص اور درست لیڈر شپ نہیں ملے جو پچھلے 35 سالوں سے کے دوران بجلی کی ٹرانسلیشن لائن بدل سکتے ۔ پاکستان کے وسائل کرپٹ حکمرانوں نے لوٹے یڈومور کا مطالبہ کرنے والے وزیراعظم عمران خان سے سے ملنے کے لئے بے چین ہیں انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت کے خاتمے اور ترقی کے لئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔

سیاست یا عہدے پر فائز ہونا کسی کی جاگیر نہیں ۔ مسلسل محنت اور لگن سے کامیابی ضرور ملتی ہے قانون کے دائرے میں رہ کر کرپٹ حکمرانوں اور لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لیں ۔ ان خیالا کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نشتر حال پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سکولوں میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک میں گیس پانی سمیت تمام وسائل موجود ہیں لیکن سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور کرپشن سے ملک معاشی مشکلات کا شکار ہوا غلط پالیسیوں کی وجہ سے آئی پی پیز اِس سے مہنگے داموں بجلی پیدا کر رہے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں صحیح فیصلوں کی وجہ سے تمام مشکلات پر جلد قابو پا لیں گے پوری قوم جانتی ہے اور مطمئن ہے کہ وزیراعظم عمران خان چور نہیں ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، صوبائی وزیر نے کہا کہ اتنی مشکلات کے باوجود خود پورے ملک میں 12,650 طالب علموں کی دیکھ بالکل قابل ستائش ہے اتنی سہولیات کی فراہمی کے بعد طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں اور ملک کی خدمت کریں آج کے طلباء ہمارے روشن کل کی ضمانت ہے۔ غریب ہونے کے باوجود اپنی محنت اور جدوجہد کی وجہ سے صوبے کا دو بار وزیر بنا کر صحافت اور سیاست سمیت جو بھی کام کیا پوری دیانتداری اور اہداف کو نظر میں رکھ کر پوری کوشش کی، کامیابی اللہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے چار سے پانچ کلومیٹر پیدل سفر کرتا تھا کیونکہ علاقے میں اسکول نہیں تھا آج اپنے علاقے شانگلہ میں 77 سڑکوں کی تعمیر اور 28 سکولوں کے منصوبہ پر کام شروع ہو چکا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات