قومی احتساب بیورو کی پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کی وضاحت

منگل 16 جولائی 2019 22:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) قومی احتساب بیورو نے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارسلان افتخار کیس کا 2012ء میں فیصلہ دیا جبکہ اس فیصلہ کی مصدقہ نقل نیب کو جولائی 2019ء میں موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس عرصہ کے دوران ایک ریویو پٹیشن کا فیصلہ کیا گیا جس کی بناء پر پرانی ہدایات میں تبدیلیاں آئیں۔

نیب پاکستان بار کونسل کا احترام کرتا ہے۔نیب سپریم کورٹ آف پاکستان کے تمام فیصلوں پر من و عن عملدرآمد پر سختی سے کاربند ہے۔ نیب ’’احتساب سب کے لئے‘‘ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے اپنی کاوشوں کو اپنا قومی فریضہ سمجھ کر عمل پیرا ہے۔ نیب سپریم کورٹ آف پاکستان کے تمام فیصلہ جات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔