چترال اور گلگت و بلتستان میں گلاف الرٹ جاری کردیا گیا

اگلے تین دنوں میں گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 2-4 ڈگری گریڈ بڑھ سکتا ہے ، محکمہ موسمیات

بدھ 17 جولائی 2019 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) چترال اور گلگت و بلتستان میں گلاف الرٹ جاری کردیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں میں گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 2-4 ڈگری گریڈ بڑھ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گلشئیرز کے پگھلنے میں تیزی آ جائیگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلشئیرز پگھلنے سے بگروٹ, شغر, خپلو اور گھانچے میں موجود برفانی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں ،محکمہ موسمیات نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مقامی افراد اور انتظامیہ کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی۔

متعلقہ عنوان :