دریاخان:ایرانی تیل کو ایک بڑے نیٹ ورک کے ذریعے ضلع بھر میں چلانے کا انکشاف

کوٹلہ جام میں میں ڈپو قائم بلوچستان سے کوئلہ اور دیگر سامان لانے والا کیرج نیٹ ورک ایرانی تیل خفیہ ٹینکیوں کے ذریعے لا رہا ہے ایرانی تیل فروخت کرنے والوں کو 25سے 30روپے فی لیٹر کی بچت دیہی علاقوں میں غیر قانونی چلنے والی ڈیزل ایجنسیوں اور یونٹس پر فروخت جاری قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان جبکہ زرعی مشینری اور بڑی گاڑیاں تباہ ہوتی جارہی ہیں ضلع انتظامیہ بے خبر

جمعرات 18 جولائی 2019 22:10

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) ایرانی تیل کو ایک بڑے نیٹ ورک کے ذریعے ضلع بھر میں چلایا جارہا ہے کوٹلہ جام میں میں ڈپو قائم بلوچستان سے کوئلہ اور دیگر سامان لانے والا کیرج نیٹ ورک ایرانی تیل خفیہ ٹینکیوں کے ذریعے لا رہا ہے ایرانی تیل فروخت کرنے والوں کو 25سے 30روپے فی لیٹر کی بچت دیہی علاقوں میں غیر قانونی چلنے والی ڈیزل ایجنسیوں اور یونٹس پر فروخت جاری قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان جبکہ زرعی مشینری اور بڑی گاڑیاں تباہ ہوتی جارہی ہیں ضلع انتظامیہ بے خبر تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں بلوچستان سے ایک بڑا نیٹ ورک ایرانی تیل کی سپلائی پورے ضلع میں جاری رکھے ہوئے ہے ایرانی تیل کیرج نیٹ ورک سے لایا جارہا ہے بلوچستان سے کوئلہ اور دیگر سامان لے کر آنے والی کیرج نے اپنی گاڑیوں کے فرش تلے خفیہ طور پر بڑی بڑی ٹینکیاں بنا رکھی ہیں کوتلہ جام میں کئی مقامات پر ایرانی تیل کے خفیہ ڈپو بن چکے ہیں جہاں پر یہ کیرج نیٹ ورک آف لوڈ کرتا ہے بعدازاں لوکل سطح پر ایرانی تیل کے علاقہ بھر میں سپلائی کیا جارہا ہے دریاخان اور گردو نواح میں بھی مختلف مقامات پر ایرانی تیل رکھا جارہا ہے دیہی علاقوں میں غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والی آئل ایجنسی مالکان اور یونٹس مالکان وسیع پیمانے پرایرانی تیل فروخت کر رہے ہیںایرانی تیل کی فروفت سے قومی معثیت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جبکہ زرعی مشینری اور بڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان ہورہا ہے مقامی لوگ ایرانی تیل فروخت کرکی25سی30روپے تک فی لیٹر نفع کما رہے ہیں علاقہ میں ایرانی تیل فروخت کرنے والے کئی ایجنٹ کام کرہے ہیں ایرانی تیل دریاخان ڈیرہ پل سے پنجاب میں لایا جارہا ہے ایک بڑا کیرج نیٹ ورک اس میں ملوث ہے جو اس سے قبل غیر ملکی اشیاء اور انتہائی خطرناک ہتھیار تک لا چکا ہے جو پنجاب اور سندھ میں پکڑا گیا یہ کیرج نیٹ ورک اسلحہ و بارود بھی پنجاب لاچکا ہے