لیسوا سانحہ پر متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں‘رہنماء مسلم کانفرنس

جمعہ 19 جولائی 2019 14:19

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) لیسوا سانحہ پر متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، حکومت فوری طور گھروں کی تعمیر کیلئے متبادل زمین فراہم کرتے ہوئے تعمیر ممکن بنائے، نذیر عباسی، مسلم کانفرنس نیلم کے مرکزی رہنما نذیر عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ارلی وارننگ سسٹم اور زمہ دار اداروں کی غفلت کے باعث اتنا نقصان ہوا،انہوں نے کہا کہ شاہنواز بٹ کی شریک حیات بیٹیوں بھابی کی شہادت پر بہت افسوس ہے انکے 5مکانات و زمین تباہ ہو گئی حکومت فوری طور انکومعاوضہ اداکرے اور گھروں کی تعمیر کی جائے، نذیر عباسی نے شیخ جواد کے والد کی شہادت،اور انکے مالی نقصان ،میر نصیر کے مالی نقصان اور انکے بھائی کی شہادت، وحید بٹ کی والدہ کی شہادت،اور دیگر جس کا جو بھی نقصان ہو اس پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری معاوضہ جات کی ادائیگی اور گھروں کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :