سانحہ لیسواء ریٹائرڈ اکلاس ملازم شاہ نواز بٹ پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑا تین بیٹیاں ، اہلیہ اور بھابی ،تین مکانات جمع پونجی، انفرا اسٹریکچر سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے

جمعہ 19 جولائی 2019 15:26

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء)سانحہ لیسواء ریٹائرڈ اکلاس ملازم شاہ نواز بٹ پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑا تین بیٹیاں ، اہلیہ اور بھابی ،تین مکانات جمع پونجی، انفرا اسٹریکچر سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے۔ رہنے کے لیئے نہ مکان نہ زمین ، نہ اور کچھ ۔سانحہ لیسوا سے متاثرہ شاہ نواز بٹ اپنے بقیہ ماندہ بچوں کے ہمراء کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسواء اپر بیلہ کے رہائشی شاہنوازبٹ پر قیامت صغریٰ بن کر ٹوٹ پڑا شاہنواز بٹ کے گھر کے پانچ افراد جن میں تین بیٹیاں ، اہلیہ اور بھاوج شامل ہیں گھر کی جملہ جمع پونجی مکمل ختم ہوگی اس وقت گھر میں سوئی تک موجود نہیں ۔شاہنواز بٹ بے سرو سامانی کے عالم میں نیلے آسمان کی چھت تلے بیٹھے ہیںسخت ترین دھوپ تپتی ریت اور پتھروں پر دن اور رات گزاررہے ہیں -