Live Updates

مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے، بوکھلاہٹ اور افراتفری کے عالم میں ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کیا کہیں اور کیا نہ کہیں،

ایک طرف کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی حیثیت کیا ہی دوسری طرف واویلا مچارہے ہیں کہ سب کچھ عمران خان کروا رہے ہیں،تضادات سے بھر پور دعووں والی جماعت کا بیانیہ پنکچر ہو چکا ہے،بیگم صفدر صاحبہ!آپ اور آپ کی جماعت کی تاریخ سمجھوتوں سے عبارت ہے،وہ سمجھوتے چاہے ذاتی ہوں یا سیاسی ہوں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان

جمعہ 19 جولائی 2019 19:25

مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے، بوکھلاہٹ اور افراتفری کے عالم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے، بوکھلاہٹ اور افراتفری کے عالم میں ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کیا کہیں اور کیا نہ کہیں،ایک طرف کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی حیثیت کیا ہی دوسری طرف واویلا مچارہے ہیں کہ سب کچھ عمران خان کروا رہے ہیں،تضادات سے بھر پور دعووں والی جماعت کا بیانیہ پنکچر ہو چکا ہے،بیگم صفدر صاحبہ!آپ اور آپ کی جماعت کی تاریخ سمجھوتوں سے عبارت ہے،وہ سمجھوتے چاہے ذاتی ہوں یا سیاسی ہوں ۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاریخی سمجھوتوں کا شکار خاندان کس منہ سے اصولوں کی بات کرتا ہے،مسلم لیگ ن کبھی بھی عوام کی نہیں خواص کی جماعت رہی،مزاحمت اور اصول پسندی آپ کے خمیر میں ہی نہیں۔

(جاری ہے)

آپ حکومت میں ہو ں تو لوگوں کے گلے پکڑتے ہیں اور اقتدار سے باہر ہوں تو پائوں پڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی پیٹھ پر چھرا تب گھونپاگیا جب آپ کے بڑوں نے یونس حبیب سے پیسے لے کر آئی جے آئی بنائی،اپنے کارکنوں اور عوام کو بے آسرا چھوڑ کر صندوقوں سمیت سرور پیلس میں سرور کرنے والوں کے منہ سے جمہوریت اور اصول پسندی کی بات مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرنس مقرّن کا لہرایاہوا معاہدہ ابھی بھی عوام کے ذہنوں میں تازہ ہے،آپ نے اپنے دورِ اقتدار میں ہر قدم پر سمجھوتے کیے،چاہے مشاہد اللہ خان کا استفعی ہو یا پرویز رشیدکا۔انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ!بے گناہی کے ثبوت عدالت میں پیش کریں انہیں بلیک میل کرنے کی کو شش نہ کریں،آپ کے ہاں جسٹس قیوم کی عدالت ہی معتبر ہے یا بریف کیس اٹھانے والے رفیق تارڑ ہی معزز ٹھرائے جاتے ہیں، آپ نے ہمیشہ حسب منشاء اور سہولت کے مطابق عدالتوں اور اٴْن کے فیصلوں کا احترام کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے اٴْلٹے سیدھے انٹرویوز اور بیانات نہ دیے ہوتے تو آج آپ کے ابوجیل اور بھائی مفرور نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عام انتخابات میں کرپشن کے خلاف نکلے، انہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے عمران خان کو لٴْٹیروںسے حساب لینے کا مینڈیٹ دیا،جمہوریت کو لہو لہان کرنے کا سہرا ہمیشہ آپ کے سر رہا ،ورثے میں ملی حیثیت عوامی رنگ اور طاقت سے محروم ہوتی ہے۔

بیگم صفدر اعوان صاحبہ! آپ کے نزدیک وہ آواز آزاد ہے جو آپ کے مفاد میں ہو،ایک اخبار کا ایک صفحے پر چھپنا قارئین کے ذہن میں ابھی تک تازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دراصل ملک میں پہلی بار انہونیاں ہو رہی ہیں قانون کا سب پر یکساں اطلاق شروع ہو چکا ہے،لوٹے ہوئے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ کبھی لوٹا ہو ا مال کسی نے واپس نہیں کیا مگر اب واپس کرنا پڑ رہا ہے یہی تکلیف انہیں کھائے جار رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات