مریم نواز کے انٹرویوز سینسر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، فواد چوہدری
سینسر شپ ایک مرتا ہوا تصور ہے، خیالات کی لڑائیاں سینسر شپ سے قابو میں نہیں آتیں، ’ جو بات دل میں ہو وہ نہ کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، جو محسوس کرتا ہوں کہہ دیتا ہوں‘، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
جمعہ 19 جولائی 2019 23:12
(جاری ہے)
فواد چوہدری کو اکثر اپنے بیانات پر مشکلات کا سامنا رہا ہے اس حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیانات سے کبھی حکومت خوش نہیں ہوتی، کبھی عدلیہ اور کبھی نیب۔انہوں نے کہا کہ ’ جو بات دل میں ہو وہ نہ کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، جو محسوس کرتا ہوں کہہ دیتا ہوں‘۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی بننے کے بعد سے فواد چوہدری سے متعلق سوشل میڈیا پر میمز بن رہے ہیں جسے وہ عوامی زندگی کا حصہ قرار دیتے ہیں۔ان پر بنائے جانے والے لطیفوں سے متعلق سوال کیا گیا کہ ایسی میمز میں کمی آنے پر وہ پریشان تو نہیں جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ’ میں پریشان نہیں وہ فیزز ہوتے ہیں، ایک فیز آتا ہے چلا جاتا ہے اس کے بعد دوسرا آجاتا ہے‘۔فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ چند سوشل میڈیا گروپس پیسے لے کر کسی کے بھی خلاف ٹرینڈ بنادیتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف پر بھی ایسے ہی ٹرینڈز بنانے کے الزام سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آفیشل پیجز سے ایسا نہیں ہوتا، کچھ لوگ سوشل میڈیا پرخود ایسی پوسٹس کردیتے ہیں اسی لیے ریگولیشن ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب صحافی سیاستدانوں کو ٹرول کرتے ہیں تو انہیں بھی ٹرولنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوری ادارے متعدد مرتبہ کی گئی مداخلت اور سویلین اداروں کی عدم توجہی کی وجہ سے کمزور ہیں۔جمہوریت سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ’ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیں فوج کی مدد کی ضرورت ہے، اگر فوج یہ فیصلہ کرے کہ جمہوریت تگڑی نہیں ہونی تو جمہوریت تگڑی نہیں ہونی۔‘انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر دیگر ممالک کی طرح فوج کی رائے لی جاتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’ آپ آنکھیں بند کرنا چاہیں تو یہ الگ بات ہے لیکن درحقیقت پاکستان کی خارجہ پالیسی پر فوج کی رائے بہت اہمیت رکھتی ہے‘۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج اور حکومت کے درمیان اس وقت مثالی تعاون قائم ہے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی موجودگی کو اچھا پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ فوج اور حکومت الگ الگ لیڈر سوچتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پاکستان کے سب سے مشہور رہنما عمران خان اور مقبول ترین آرمی چیف جنرل قمر جاوید ایک ساتھ جائیں گے تو یہ پیغام میں پاکستان میں سب کی سوچ یکساں ہے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.