Live Updates

دورہ امریکہ پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ فوجی قیادت پر ریحام خان کا اعتراض

امریکی دورے پر عمران کے ساتھ فوجی قیادت کیوں جا رہی ہے؟ ریحام خان کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جولائی 2019 16:56

دورہ امریکہ پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ فوجی قیادت پر ریحام خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر ان کے ہمراہ فوجی قیادت کے موجود ہونے پر ریحام خان نے اعتراض اُٹھا دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ امریکی دورے پر عمران کے ساتھ فوجی قیادت کیوں جا رہی ہے؟ مارون وینبم کا کہنا ہے کہ "فوج کی مرضی کے بغیر پاکستان میں کوئی بڑا فیصلہ نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

" افغانستان اور دہشت گردی پر بات ایجنڈا میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ آج صبح وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر غیر ملکی کمرشل پرواز کے ذریعے امریکہ گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

عمران خان کی صدر ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، عسکری قیادت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہے۔ وزیراعظم کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری پہلے سے امریکہ میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 21 جولائی کو ورلڈبینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات 22 جولائی کو ہوگی۔دونوں رہنما ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کے اس دورہ کو پاک امریکہ تعلقات کے لیے کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات