Live Updates

سکھر، جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کا اجلاس

پچیس جولائی کو یوم سیاہ کو کامیاب بنانے سمیت دیگر تنظیمی امور پر تفصیلی غور

پیر 22 جولائی 2019 22:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام یونٹ شہید اسلام قریشی گوٹھ عزیز آباد سکھر کے مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ حقانیہ گلشن اقبال سکھر میںزیر صدرات امیر یونٹ مولانا احسان اللہ عباسی کے منعقد ہوااجلاس میں یونٹ کے جنرل سیکریٹری حافظ غلام اللہ بروہی ، شرکاء عاملہ ، مولانا عبید اللہ انصاری ، مولانا حق نواز بروہی ، حافظ ہدایت اللہ سومرو ، بشیر احمد گوپانگ ، غلام محی الدین قریشی ، سائینداد شیخ ، اسد اللہ شیخ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں پچیس جولائی کو منائے جانے والے یوم سیاہ کو کامیاب بنانے سمیت دیگر تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام یونٹ شہید اسلام قریشی گوٹھ عزیز آباد سکھر کے جنرل سیکریٹری حافظ غلام اللہ بروہی و دیگر کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے ملک کو تباہی اور ملک کی عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ خودکشی پر مجبور ہو گئے ہیں پاکستان کی باشعور عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور انکی حکومت کو مسترد کر دیا ہے ، جے یو آئی نے ہمیشہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی ہدایات پر ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی پچیس جولائی کو بھرپور یوم سیاہ منایا جائیگا ، اجلاس میں یوسی انتخابات کے سلسلے میں مشاوارت سمیت ملک کی موجودہ صورتحال اور فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام یونٹ شہید اسلام قریشی گوٹھ عزیز آباد سکھر کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کوشش کی جائیگی اجلاس امیر یونٹ مولانا احسان اللہ عباسی کی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات