Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے کیپیٹل ارینا میں خطاب کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 جولائی 2019 19:23

وزیراعظم عمران خان کے کیپیٹل ارینا میں خطاب کے بعد ڈی جی آئی ایس پی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 22 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان کے کیپیٹل ارینا میں خطاب کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ سامنے آیا ہےجس میں انہوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے بعد ٹویٹر پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ 
خیال رہے کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہ آپ لوگوں نے مجھے بہت عزت دی ہے اس کیلئے آپ لوگوں کا دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے سوچا تھا کسی ہوٹلمیں کچھ لوگوں کو بلا کر بات کی جائے گی لیکن اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگوں سے بات ہو رہی ہے یہ ایک نئی تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نعرہ لگانے والے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 22 سال سے وزیراعظم عمران خان کا نعرہ سنتا آ رہا ہوں لیکن اب میں وزیراعظم بن گیا ہوں آپ کو یقین ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں ایک چیز آپ نے یاد رکھنی ہے اللہ نے یہ جو ہمیں ملک دیا ہے، کسی کو پتہ نہیں ہے کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ پاکستان اب ہر سال آپ کو تبدیل ہوتا ہوا نظر آئے گا، پاکستان ہر سال بہتری سے بہتری کی جانب سفر کرے گا۔

زیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں جو ملک آگے گئے وہ میرٹ کی بنیاد پر آگے گئے، جمہوریت میں میرٹ اہم ہوتا ہے، لیڈر شپ میرٹ کی بنیاد پر ابھرتی ہے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میرٹ کی وجہ سے دنیا کی کامیاب ترین ٹیم ہے، پاکستان میں کرکٹ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کو ملٹری ڈکٹیٹر نے لیڈر بنا دیا، نوازشریف کی وجہ سے شہباز شریف وزیراعلیٰ بنا رہا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کاغذ کا ٹکڑا دکھا کر لیڈر بن گئے، ولی خاندان کا بھی یہی حال ہے، مولانا فضل الرحمان بھی اسی طرح لیڈر بنے اور اس کے بھائی اور بچے بھی لیڈر بن گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات