Live Updates

وزیراعظم نے امریکا پہنچ کر بھارت کو چت کرنے اور امریکا و دیگر مغربی قووتیں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے زبردست چال چل دی

پاکستان نے امریکا میں عالمی شہرت یافتہ لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں، لابنگ فرم دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی مدد کریگی، معاہدے پر دستخط بھی کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی پیر 22 جولائی 2019 20:11

وزیراعظم نے امریکا پہنچ کر بھارت کو چت کرنے اور امریکا و دیگر مغربی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2019ء) وزیراعظم نے امریکا پہنچ کر بھارت کو چت کرنے اور امریکا و دیگر مغربی قووتیں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے زبردست چال چل دی، پاکستان نے امریکا میں عالمی شہرت یافتہ لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں، لابنگ فرم دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی مدد کریگی، معاہدے پر دستخط بھی کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے عالمی شہرت یافتہ لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔ لابنگ فرم دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی مدد کرے گی ۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے نے معروف لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ پاکستان کیلئے امریکی قیادت کی حمایت حاصل کی جا سکے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے لابنگ فرم ہالینڈ اینڈ نائٹ سے معاہدے کیے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ لابنگ فرم پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی مدد کرے گی ۔ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین آج وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر 45 منٹ پر ہو گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا خواہشمند ہے۔ ملاقات میں امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 8 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اہم ملاقات میں شکیل آفریدی کی حوالگی کے بدلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ہونے والی اس ملاقات کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق آج عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات پاک امریکہ تعلقات کو ایک نئی سمت دینے کے لیے کافی اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کے میڈیا کی نظریں اس ملاقات پر ٹکی ہوئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔

جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عمران ٹرمپ ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل، باہمی تعاون کے فروغ ، تجارت، توانائی، دفاع اور جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی جیسے امور زیر غور آئیں گے۔وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خصوصی مہمان وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان دو ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات