وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران پاکستان کے بیانیہ کو اجاگر کریں گے،
اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان مخالف بیانیہ رد کر دیا، وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کی ملاقات سے خطے میں مثبت اثرات رونما ہوں گے سندھ میں جمہور پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں، یہاں جمہور کی نہیں جمہوریت کی فکر ہے، ہمارا عزم ہے کہ ہم جمہور کو جمہوریت کے لئے مضبوط کریں گے، قبائلی اضلاع میں ہونے والے الیکشن میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں اور عوام نے دونوں پارٹیوں کی سیاست کو رد کر دیا وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
پیر 22 جولائی 2019 23:42
(جاری ہے)
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان قومی سلامتی، قومی مفاد اور عوام کے حقوق کے بیانیے کو دنیا میں فروغ دینے کے لئے نکلے ہیں تو ہم توقع کرتے ہیں کہ کچھ سیاسی نابالغ دوست جو پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جسے سیاست یا احتجاج کرنا ہے وہ پاکستان میں آکر کرے، ملک سے باہر ہم سب کا صرف ایک ہی بیانیہ، شناخت ملک و قوم کے مفاد کا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لئے بین الاقوامی سطح پر ایسے کندھے تلاش نہیں کرنے چاہئیں جن پر سوار ہو کر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششوں میں حصہ دار بنا جائے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے حوالے سے ایک مخصوص سوچ اور ذہن رکھتے تھے، وزیراعظم کے دورے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں گرین پاسپورٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات جس طرح اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ میں توقع کرتی ہوں کہ پاکستان کے بیانیہ کے تحفظ کے لئے میڈیا ہائوسز اور الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات کو مثبت انداز میں پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جمہور پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں، یہاں جمہور کی نہیں جمہوریت کی فکر ہے، ہمارا عزم ہے کہ ہم جمہور کو جمہوریت کے لئے مضبوط کریں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے الیکشن میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں اور عوام نے دونوں پارٹیوں کی سیاست کو رد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے دورے کے دوران صحافتی تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر میڈیا ورکرز کے مسائل کا احاطہ کیا ہے اور مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گذشتہ دنوں کراچی پریس کلب کے صدر کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے رکن کا رویہ ذاتی عمل تھا، پی ٹی آئی کسی ایسے عمل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور فردوس شمیم نقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس حوالے سے کراچی پریس کلب کے صدر سے معذرت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.