Live Updates

مرکز اور صوبہ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے،

عمران خان کی قیادت میں ملک جلد معاشی بحران سے نکل جائیگا، علی خان جدون

منگل 23 جولائی 2019 13:07

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے، انشاء الله وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک جلد معاشی بحران سے نکل جائے گا اور ہر طرف ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا، انشاء الله عمران خان کرپٹ سابق حکمرانوں سے اس ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے۔

وہ سوموار کو کھولیاں بالا میں ایک لاکھ 32 ہزار کلو واٹ گرڈ سٹیشن کے افتتاح کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ علی خان جدون نے کہا کہ حلقہ این اے 16 اور پی کی38- کے حقوق کیلئے وہ اور حاجی قلندر خان لودھی موجود ہیں، بعض لوگ کہتے ہیں یہاں بہت مسائل ہیں، آپ اپنے حلقہ این اے 15- کے مسائل کے حل کیلئے پریشان ہیں اور ان پر نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم انشاء الله اپنے حلقہ کی ہر گلی میں جائیں گے اور اپنے عوام کے مسائل حل کریں گے۔

علی خان جدون نے کہا کہ وہ یونین کونسل چمبہ اور جھگڑا کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کا آج بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا، انشاء الله ایک ہفتہ تک مکول فیڈرز کا بھی کام مکمل ہو جائے گا اور اس کا بھی افتتاح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے پول لگانے میں جہاں جہاں واپڈا کے اہلکاروں کو مسائل پیش آرہے ہیں لوکل لوگ ان کی مدد کریں، لیہ شریف کیلئے ڈیڑھ کلو میٹر گیس پائپ لائن ڈال دی گئی ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا۔ انہوں نے جنازہ گاہ کا بھی مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات