Live Updates

وزیراعظم نے شکیل آفریدی کو ’رہا‘کرنے سے انکار کردیا

پاکستان میں شکیل آفریدی کو جاسوس سمجھا جاتا ہے اس لیے اسے رہا کرنا ممکن نہیں، وزیراعظم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 13:33

وزیراعظم نے شکیل آفریدی کو ’رہا‘کرنے سے انکار کردیا
وشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان جو کہ اس وقت امریکہ میں سرکاری دورے پر موجود ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کو رہا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں شکیل آفریدی کو جاسوس سمجھا جاتا ہے اس لیے اسے رہا کرنا ممکن نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کی رہائش کے متعلق جعلی کمپین چلا کر معلومات حاصل کیں اور وہ امریکہ کو دیں جسے پاکستان میں غداری سمجھا جاتا ہے اس لیے شکیل آفریدی کو رہا کرنا ممکن نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی نے امریکہ کو اسامہ بن لادن کے پاکستان میں موجود ہونے کی خبر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع ایک ٹیلی فون کے ذریعے دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2011میں امریکہ کی سپیشل فورسز کے ایک دسترے نے پاکستان کے شہرایبٹ آباد میں رات کے وقت ایک گھر پر آپریشن کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس حوالے سے بعد میں معلوم ہوا کہ ایک پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے جعلی پولیو کمپین چلا کر اسامہ بن لادن کی رہائش کے متعلق معلومات حاصل کیں اور وہ امریکہ کو دیں جس کے بعد امریکی فوجی دسرؤتے نے پاکستان کی سرحد کے اندر آکر آپریشن کیا جس سے پاکستان کو دنیا بھر میں ندامت ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شکیل آفریدی کی رہائی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے لیے پاکستان کو کہا جانا چاہیے تھاامریکہ کو خود آپریشن نہیں کرنا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ میں موجود ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے باہر آکر وزیراعظم عمران خان کو کوش آمدید کہا اور پھر ان کی ملاقات ہوئی اور ٹرمپ نےعمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین وزیراعظم قرار دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات