سندھ میں ڈاکو راج اور قتل و غارت گری حکومت کی نا اہلی ہے،علامہ صاحبزادہ افتخاراحمد
منگل 23 جولائی 2019 23:50
(جاری ہے)
تقریبات سے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی، علامہ سید عقیل انجم قادری، مفتی بشیرالقادری،محمدشکیل قاسمی، ظہیر خان نورانی،علامہ غلام غوث گولڑوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ افتخاراحمدعباسی نے کہا کہ عوام کو مسائل کی آگ میں جھلستا نہیں دیکھ سکتے، ان حالات میں محب وطن جمہوری قوتوں کو روایتی کردار اداکرناہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں قادیانی آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں اور کھلے عام ارتدادی سر گرمیوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں بلکہ اس کے بر عکس منکرین ختم نبوت ﷺ کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔ اس حقیقت سے انکارممکن نہیں کہ قادیانیت کائنات کا بد ترین فتنہ ہے اور اس کے ماننے والے دین اسلام کے پکے دشمن ہیں جو پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں میں ملوث ہیں اس کا ثبوت قیام پاکستان کی مخالفت ، مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور سندھ اور بلوچستان میں اٹھنے والی سورش ہیں -حالیہ بدنام زمانہ قادیانی پبلشر شکورقادیانی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اس بات کا کھلاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ ان حالات کو دیکھتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان سندھ بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغازکرے گی، سندھ کے تمام شہروں میں جلسے ہوں گے، جن سے جے یو پی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔صاحبزادہ افتخار احمدعباسی نے ٹھٹھہ کی نومسلم نورفاطمہ سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ اسلام قبول کرنے کے بعد نورفاطمہ ہماری بیٹی ہے اس کاآئینی وقانونی تحفظ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔جے یوپی ضلع سینٹرل کے جنرل سیکریٹری ظہیر خان نورانی کی جانب سے لیاقت آباد میں پارٹی ورکرزکی تقریب حلف برداری ،نارتھ کراچی میں جے یوپی کراچی کے چیف آرگنائزرمحمدشکیل قاسمی کی جانب سے استقبالیہ اور مرکزی نائب صدر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی اوربھینس کالونی میں صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی سے ملاقات میں جے یوپی رہنمائوں کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روز گاری،بدترین لوڈ شیڈنگ، چوری ، ڈکیتی، چھیناجھپٹی اور لا قانونیت کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔تقریبات سے جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے سیکریٹری امورمحنت غلام عباس لنگاہ،سیکریٹری نشرواشاعت قاری محمدادریس قاضی،عبدالحفیظ اشرفی،ضلع سائوتھ کے صدرشیخ عبدالوحیدیونس،ضلع ایسٹ کے سرپرست واحدعلی خان،ضلع ویسٹ کے سرپرست قاری ہدایت الرحمان نقشبندی،نائب صدرقاری ضمیر سعیدی،ضلع سینٹرل کے صدر حافظ انواراحمدشیخ، راناتنویراحمد،ضلع ویسٹ کے صدر علامہ جہاں زیب سبزواری،ضلع ملیرکے جنرل سیکریٹری حافظ وقاص اشرفی،ضلع سینٹرل کے جوائنٹ سیکریٹری حبیب احمدبھیا،ضلع ایسٹ کے صدرمحمداکبروٹو،گڈاپ ٹائون کے ڈاکٹرطلحہ قادری، مولانامظہر سلطانی ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ وسیم قریشی،شیخ راشدبرکاتی،راناریاض،عارف قادری،حنیف خان ،اسفندیارخان ودیگر نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.