Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ میں پاکستان کا موقف جرات مندانہ انداز میں پیش کیا 22کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے، سید ضیاء علمدار حسین

منگل 23 جولائی 2019 22:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ کامیاب میٹنگ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں پاکستان کا مئوقف جر ات مندانہ انداز میں پیش کر کے 22 کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور افغانستان کو بہترین طریقے سے اجاگر کیا ،اسی کے نتیجہ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کوکولیشن سپورٹ فنڈ میں ملنے والی امداد کے 1.3 ارب ڈالر بحال کرنے کا اندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان نے امریکی صدر کو پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے ہونے والی دہشت گردی کی جنگ کے حوالے سے فوجی و سویلینز شہادتوں اور مالی تقصان سے آگاہ کیا جس کو ڈونلڈ ٹرمپ نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان ایک مستحکم ملک کی حیثیت سے افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھے گا ۔

(جاری ہے)

سید ضیاء علمدار حسین نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا میٹنگ کے دوران اپنے مؤقف کو بیان کرنا اس امر کا غمازی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے سیاسی اور معاشی تعلقات برابری کی سطح پر قائم رہیں گے جس پرپاکستان کی بزنس کمیونٹی نے اطمینان کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتوں کی فالو اپ میٹنگز کے نتیجہ میں دوطرفہ تجارت اور سیاسی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات