این اے 205 گھوٹکی میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کی قیادت اورجیالے مبارک باد کے مستحق ہیں، ملک ریحان

جمعرات 25 جولائی 2019 23:36

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2019ء) ضلعی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ملک ریحان نے کہا ہے کہ این اے 205 گھوٹکی میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کی قیادت اورجیالے مبارک باد کے مستحق ہیں انہوںنے کہا گھوٹکی الیکشن میں کامیابی کا سہرا چیئرمین بلاول بھٹو کے سر پر ہے گھوٹکی کا ضمنی الیکشن جیتنا پیپلزپارٹی کی بہت بڑی فتح ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا مختلف سیاسی جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر کے سیاسی جماعتوں کے قائدین اورکارکنوںکو گرفتارکرنا انصافی اورظلم ہے لیکن یہ گرفتاریاں عوام کی آواز کو دبا نہیں سکتیں ،موجودہ حکمران ٹولہ جمہوریت اورملک وقوم کے لیے خطرہ بنتا جارہا ہے ، ملک ریحان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ نالائق حکومت پاکستان کو انٹرنیشنل سطح پر بھکاری بنانے پر تلی ہوئی ہے ، موجودہ حکمرانوں نے غریبوں ،مظلوموں اورنادار لوگوں کا لہو چوسنا شروع کردیا ہے ملک کو خود کفیل بنانے کے دعویداروں کی حقیقت قوم پر عیاں ہوچکی ہے عوام کومہنگائی کی چکی میں پیس کر خوشحالی کے دعوے کرنا شرمناک عمل ہے ۔