Live Updates

اپوزیشن کا یوم سیاہ، مولانا فضل الرحمان کی ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت

مولانا فضل الرحمان کی ریلی میں غیر متوقع طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا دعویٰ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 جولائی 2019 12:27

اپوزیشن کا یوم سیاہ، مولانا فضل الرحمان کی ریلی میں کارکنوں کی بڑی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2019ء) : عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن نے گذشتہ روز یوم سیاہ منایا جس کے تحت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے منائے جانے والے یوم سیاہ میں جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان بڑی تعداد میں کارکنان جمع کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ آزاد ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی ریلی میں خلاف توقع ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے۔

جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
یاد رہے کہ گذشتہ روزعام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے  یوم سیاہ منایا گیا۔

(جاری ہے)

  مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی جانب سے کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کراچی ،لاہور ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، ملتان ، رحیم یار خان ، پشاور ، کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں حکومت کے خلاف جلسے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ، جلسوں اور ریلیوں سے سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیے ، مختلف پریس کلبوں کے سامنے بھی احجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے واضح کیا کہ ان کی تحریک 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی ، 25 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں کے ووٹ بینک پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چئیرنگ کراس پر ریلی سے خطاب کیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے باغ جناح کراچی میں جلسہ سے خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کی۔

پشاور میں یوم سیاہ کے موقع پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان ، اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان ، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ ، پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئربخاری ، فرحت اللہ بابر ، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ، مشاہد اللہ خان ، اکرم خان درانی ، نیشنل پارٹی کے مختار باچہ ، سمیت پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مختیار یوسفزئی نے خطاب کیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات