Live Updates

ماحولیاتی تغیر اور آلودگی ملک کابڑامسئلہ ہے،اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نوجائزہ لینے کی ضرورت ہے. وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت کی آبادی میں مسلسل اضافے اور شہر کے پھیلاﺅ اور انتظام کے حوالے سے مسائل حل کرنے کو ماضی میں یکسر نظر انداز کیا گیا. اجلاس سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 اگست 2019 16:59

ماحولیاتی تغیر اور آلودگی ملک کابڑامسئلہ ہے،اسلام آباد کے ماسٹر پلان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تغیر اور آلودگی ملک کابڑامسئلہ ہے،اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نوجائزہ لینے کی ضرورت ہے. وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا‘جس میں معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، اسپیکر قومی اسمبلی اسد عمر، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور تعمیرات، ٹاﺅن پلاننگ، ماحولیات، قانون و دیگر متعلقہ شعبوں سے منسلک معروف ماہرین شریک ہوئے.

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد کے ماسٹر پلان سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی اور بے ربط تعمیرات اور بغیر کسی جامع منصوبہ بندی کے ہونے والے پھیلاﺅ کا جائزہ لیا گیا‘اجلاس میں عوام کو درپیش مشکلات بشمول ماحولیاتی و انتظامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی‘چیئرمین سی ڈی اے نے شروع کی جانے والی شجر کاری مہم پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی. اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی آبادی میں مسلسل اضافے اور شہر کے پھیلاﺅ اور انتظام کے حوالے سے مسائل حل کرنے کو ماضی میں یکسر نظر انداز کیا گیا،جس سے تعمیرات میں بے ہنگم اضافہ اور گرین ایریاز کی تلفی ہوئی.

انہوں نے کہا کہ گرین ایریاز میں کمی کے باعث ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں مزید اضافہ ہوا ہے،ماحولیاتی تغیر اور آلودگی ملک کا بڑا مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے‘عمران خان نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تغیراورآلودگی ملک کابڑامسئلہ ہے،مسئلہ کے حل پرفوری توجہ دینے کی ضرورت ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے اورمرتب کرنے کی ضرورت ہے،نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے تحت اسلام آباد میں واقع کچی آبادیوں کے مکینوں کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کرنے پر کام جاری ہے تاکہ وہاں کے رہائشیوں کو جدید شہری سہولتیں میسر آسکیں اور ان کا معیار زندگی بلند ہو‘عمران خان نے گرین ایریاز کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات اور تعمیرات کے حوالے سے ذیلی قوانین کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کی.


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات