Live Updates

دوہری شہریت کے قانون میں تبدیلی صرف میری وجہ سے نہیں ہو رہی اس سے بیشتر لوگ مستفید ہوں گے، ذولفی بخاری

پی ٹی ڈی سی کو خسارے سے نکالنے کے لئے پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک سکیم دی جائے گی،ادارے کو کمرشل کر کے تمام ریسٹ ہائوس صوبوں کے حوالے کئے جائیں گے 7 راولپنڈی میں فلیش مین ہوٹل کی جگہ فائیو سٹار ہوٹل بنایا جائے گا اپوزیشن جماعتوںاور تاجروں سمیت مختلف اطراف سے احتجاج اور مزاحمت ملک میں تبدیلی کی غمازی کرتی ہیں دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کی ترقی اور فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،معاون خصوصی برائے وزیر اعظم کا راولپنڈی چیمبر میں خطاب

ہفتہ 3 اگست 2019 21:41

دوہری شہریت کے قانون میں تبدیلی صرف میری وجہ سے نہیں ہو رہی اس سے بیشتر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت برا ئے اوور سیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ ذوالفقار بخاری (زلفی بخاری )نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کے قانون میں تبدیلی صرف میری وجہ سے نہیں ہو رہی بلکہ اس سے بیشتر لوگ مستفید ہوں گے پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)کو خسارے سے نکالنے کے لئے پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک سکیم دی جائے گی پی ٹی ڈی سی کو کمرشل کر کے تمام ریسٹ ہائوس صوبوں کے حوالے کئے جائیں گے راولپنڈی میں فلیش مین ہوٹل کی جگہ فائیو سٹار ہوٹل بنایا جائے گا اپوزیشن جماعتوںاور تاجروں سمیت مختلف اطراف سے احتجاج اور مزاحمت ملک میں تبدیلی کی غمازی کرتی ہیں دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کی ترقی اور فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرچیمبرکی قائمہ کمیٹی برائے ٹریول اینڈ ٹورازم کی وائس چیئرپرسن فلک انجم، گروپ لیڈر سہیل الطاف ،ایس ایم نسیم، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین ، قائمہ کمیٹی برائے ٹورزم اور چیمبر ممبران کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے پی ٹی ڈی سی کے ریسٹ ہائوسز کو صوبوں کے حوالے کیا جائے گاراولپنڈی میں فلیش مین ہوٹل کی جگہ فائیو سٹار ہوٹل بنایا جائے گا پاکستان کا امیج بہتر کر نے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے گرین پاسپورٹ کی عزت ہو گی حکومت مقامی سیاحت کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر سیاحت کے شعبے کو ترقی دی جائے گی تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے حکومت ٹیکس نظام میں اصلاحات اور آسانیاں لا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نظام میں آ سکیں مشکل وقت کا جرات کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے اگلے 8 ماہ میں واضح تبدیلی اور فرق نظر آئے گا ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن لائی جا رہی ہے جس سے ہماری آئندہ کی نسلیں سنور جائیں گی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کی کاوشین قابل تقلید ہیں ملائیشیا میں بزنس کانفرنس اور ایوارڈز تقریب کے کامیاب انعقاد پر چیمبر مبارکباد کا مستحق ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ میں کشمیر کا مسئلہ بہتر انداز میں اجاگر کیا گیا انہوں نے کہا کہ امریکہ کا دورہ انتہائی اہم تھادنیا کو پتہ چلنا چاہیے کے امریکہ کس طرح پاکستان سے برتاؤ کرتا ہے عمران خان کو ٹرمپ نے عزت دی حکومت اور فوج اس دورے پر ایک پیج پر تھی وزیر اعظم کی نیویارک دورے کے حوالے سے خصوصی اجلاس کیا گیاجس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو بزنس کمیونٹی کو آگے لیجاناہے معیشت پر مشکل وقت کیوں ہے یہ آپ کو پتہ ہے ملک بنانے کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں ملک کا ہر ادارہ نقصان میں تھاہمیں حقائق پر آنا چاہیے کہ ہماری اکانومی کہاں ہے گھبرائیں نہیں 8مہینوں میں ہم بحرانوں سے باہر آجائیں گے تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے چیخیں انکی نکل رہی ہیں جو ٹیکس دینا ہی نہیں چاہتے ایف بی آر نے تاجروں کوفکس ٹیکس کی تجویز دی تھی مزاحمت تبدیلیوں پر آتی ہے کشمیر کا حل یہ ہے اس میں ہم نے امن ڈھونڈنا ہے دوہری شہریت کا قانون میری وجہ سے نہیں آیاسیاحت کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے پی ٹی ڈی سی خسارے والا ادارہ ہے جس کے ہوٹل اور ٹرانسپورٹ سسٹم بھی نقصان میں ہے انڈومنٹ فنڈ سیاحت کی ترقی کے لئے بنائے ہیں پی ٹی ڈی سی کو کمرشل بنائیں گے گورنمنٹ بزنس نہیں کرتی گورنمنٹ ریگولیٹر ہوتی ہے گیسٹ ہاؤسز وغیرہ کوہائیرنگ پر دیں گے پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک سکیم دیں گے ٹوارزم بورڈ میں قابل افراد سے استفادہ کیا جارہا ہے اس موقع پر صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ چیمبر نے مقامی سیاحت کے فروغ اور سیاحت کے شعبے سے جڑی صنعت کی ترقی کے لئے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں گلورئیس راولپنڈی کے تحت شہر کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے تاریخی عمارات کی بحالی اور سیاحتی مراکز کی ترقی کے لئے پی ایچ اے کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ بیرون ملک پاکستان کاحقیقی امیج دنیا کے سامنے لانے کے لئے بزنس کانفرنس منعقد کر رہاہے بیرون ملک نمائش میڈ ان پاکستان کے نام سے کر رہا ہے مقامی سطح پر بھی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے راول انٹر نیشنل ایکسپو کے نام سے ہر سال نمائش منعقد کی جا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات