ادویات کی قیمتوں پر حکومت کی گہری نظر ہے اس حوالے سے پالیسی کا ازسرے نو جائزہ لے رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

منگل 6 اگست 2019 13:12

ادویات کی قیمتوں پر حکومت کی گہری نظر ہے اس حوالے سے پالیسی کا ازسرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ بھارت نے واضح کر دیا کہ کشمیر کی کیا حیثیت ہے اب کشمیری اپنے فیصلے کرنے میں آذاد ہیں،ادویات کی قیمتوں پر حکومت کی گہری نظر ہے اس حوالے سے پالیسی کا ازسرے نو جائزہ لے رہے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت ماننے کو تیار نہیں اب کشمیری اپنی مرضی کے فیصلے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے واضح کر دیا کہ کشمیر کی کیا حیثیت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور موجود حالات میں کشمیری قیادت کو نظر بند کر دیا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مشکلات ہیں یہ مشکلات لوگوں سے زیادہ ادویات ساز کمپنیوں کے لیے بھی زیادہ ہے تاہم مشکلات ضرور ہیں لیکن بہتری لے کر آئیں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں پر حکومت نظر رکھے ہوئے ہے جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ان کی قیمتوں میں 75 فیصد کمی کی ہے حکومت ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے پالیسی کا از سرنو جائزہ لے رہی ہے۔