اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹرمیونسپل کمیٹی سوہاوہ ذوالفقار احمد کی عید الاضحی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے
محمد عرفان منگل 6 اگست 2019 15:53
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں ایم سی کی طرف سے پلاسٹک کے بیگ مہیا کیے جائیں گے جن میں جانوروں کی آلائشیں ڈال کر گھر کے باہر رکھنی ہونگی جو ایم سی کے سینٹری ورکرز اٹھا کر لے جائیں گے۔
ایڈمنسٹریٹر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ عید کے موقع پر صفائی کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے ان کا تعاون درکار ہو گا۔ہماری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ سوہاوہ شہر کو گندگی سے پاک رکھا جائے۔اسی سلسلہ میں ایک کمپلینٹ سیل بنایا گیا ہے جس کا نمبر دے دیا جائے گا اگر عوام کسی بھی جگہ یا گلی میں کوئی گندگی دیکھیں تو اس کی تصویر بنا کر جگہ کی لوکیشن بتائی جائے تو ایم سی کا عملہ ایک گھنٹے کے اندر اندر وہاں سے صفائی کر دی جائے گی اس سلسلہ میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے علماء سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں صفائی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کریں۔بازاروں میں عید کی وجہ سے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن بھی کیا جا رہا ہے تاکہ بازار میں آنے والے خریداروں خصوصاً خواتین کو مشکلات پیش نہ آئیں۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانداروں کو آگاہ کیا ہے کہ جلد از جلد تجاوزات ہٹا کر بازاروں کو کھلا کیا جائے بصورت دیگر ایم سی تجاوزات کو خود ہٹائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.