آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
بدھ 7 اگست 2019 18:40
(جاری ہے)
تعزیتی ریفرنس کا انعقاد گذشتہ دو برسوں میں وفات پاجانے والے پولیس افسران کی یاد میں کیا گیا تھا جس میں ریٹائرڈ پولیس افسران کے علاوہ وفات پانے والے افسران کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
دوران ریفرنس مجموعی طور پر 09 پولیس افسران میاں عبدالقیوم ، جاوید قیوم خان ، نصر اللہ خان ، مرزا محمد یٰسین ، چوہدری قمر الزماں ، لونس ڈیل نیبلٹ، میجر (ر) مبشر اللہ، کامران یوسف ملک اور فرخندہ اقبال کی خدمات کو انکے ساتھی افسران نے خراج تحسین پیش کیا جبکہ افسران کے عزیزوں اور اہل خانہ کے دیگر افراد نے بھی اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا ۔ ریفرنس میں سابق آئی جیز کی تنظیم (AFIGP)کے وائس پریذیڈنٹ خواجہ خالد فاروق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی جانب سے مرحوم پولیس افسران کی یاد میں ہونے والا ریفرنس ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ ان افسران نے اپنی زندگی کے قیمتی ماہ و سال پولیس سروس میں گذارے ہیں ان کی خدمات کا اعتراف ہر سطح پر ہونا چاہئے ۔ ریفرنس میں ریٹائرڈ افسران بشمول طارق پرویز، تحسین شاہ، افتخار احمد، غالب بندیشہ، طارق کھوسہ، پرویز رحیم راجپوت، شوکت حیات، فیاض میر، سرمد سعید خان، کلبِ عباس، ملک آصف حیات، ظفر عباس لک، احمد نسیم، سید اظہر حسن ندیم اور محمد اعظم جوئیہ کے علاوہ سنٹرل پولیس آفس کے تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر مرحوم افسران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر صحت پنجاب کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کادورہ،پیش رفت کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر شافع حسین کا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
خواجہ سلمان رفیق کا دیگر کے ہمراہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ
-
خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے عوام ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
-
نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے باوجود اسی رفتار سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں ،وفاقی وزیر توانائی
-
وزیر ریلوے کا شہید گینگ میٹ کے لیے بعد از شہادت ستارۂ شجاعت کی منظوری پر صدر مملکت اور وزیر اعظم سے اظہار تشکر
-
حضرو شہر کی خوبصورتی کے لیے کوشاں ہوں ، شیخ آفتاب احمد
-
کروڑ لعل عیسن میں گھریلو ناچاقی پر شہری نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کر ڈالا
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 119 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں 72فیصداضافہ
-
کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اندرونی گلیوں کا تصور ہی ختم ہوگیا،
-
پاکستان میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اب 5G سروس استعمال کر سکتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.