ظفر وال: چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں، دِن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

تازہ ترین واردات میں چور ایک دُکان سے لاکھوں روپے کے موبائلز فون لے کر فرار ہو گیا اُردو پوائنٹ نے چوری کی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 8 اگست 2019 17:18

ظفر وال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اگست2019ء، نمائندہ خصوصی، جنید مصطفی) ظفروال میں چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔تازہ ترین واردات میں چور ایک دُکان سے لاکھوں لاکھوں روپے کے موبائلز فون لے کر فرارہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ظفروال کی کھوکھر مارکیٹ میں حارث موبائل شاپ پر دِن دیہاڑے چوری کی واردات ہوئی ہے۔

دوکان دار شٹر نیچے گرا کر کسی کام سے باہر گیا تو موقع کی تاک میں بیٹھا چور غیر موجودگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دُکان میں داخل ہو کر لاکھوں روپے کے موبائلز لے اُڑا۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور شٹر کے نیچے سے آ کر اطمینان سے چوری کر رہا ہے ۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج میں چہرہ نمایاں طور پر نظر آنے کے باوجود اُسے پکڑنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

موبائل مارکیٹ کے تاجر اور عام شہری آئے دن چوری کی وارداتوں پر کافی غم و غصہ میں ہیں اور ان میں بہت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ دوکانداروں کی طرف سے پولیس کی کارکردگی پر سوال اُٹھائے گئے۔ تاجر برادری نے اعلیٰ حکام سے اس واقعہ کا نوٹس لینے اور مجرموں کو فی الفور گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عوام سُکھ کی سانس لے سکے۔

متعلقہ عنوان :