Live Updates

اگبر میرے داماد کو کچھ ہوا تو میں عمران خان کی بوٹیاں اپنے ہاتھوں سے کروں گی

سن لو اگر میرے کسی بچے کو نقصان پہنچا تو میں کلمہ پڑھ کر کہتی ہوں کہ میں تمہارا کچھ نہیں رہنے دوں گی۔ راناثناء اللہ کی اہلیہ کا وزیراعظم عمران خان کے نام ویڈیو پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 اگست 2019 14:46

اگبر میرے داماد کو کچھ ہوا تو میں عمران خان کی بوٹیاں اپنے ہاتھوں سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اگست 2019ء) : سابق وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج میں راناثناءاللہ کی بیوی بن کر نہیں بلکہ شہریار کی ماں بن کر بات کر رہی ہوں۔میں آپ سب کو بتاؤں گی کہ شہریار آج راناثناءاللہ کی پیشی پر گیا تھا۔لیکن ڈاکٹر فہد میرے شہریار کو اٹھا کر لے گیا۔

اسے دھکے دے کر اور مار مار کر لے کر جایا جائے گا۔میں شہریار کی ماں ہوں اور میں اس کے پیچھےآ رہی ہوں۔اگر شہریار پر چھوٹی سی بھی آنچ آئی تو میں تمہاری بوٹیاں اپنے ہاتھوں سے کروں گی۔راناثناءاللہ کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سن لو اگر میرے کسی بچے کو نقصان پہنچا تو میں کلمہ پڑھ کر کہتی ہوں کہ میں تمہارا کچھ نہیں رہنے دوں گی۔

(جاری ہے)

میں آ رہی ہوں فیصل آباد اور میرے ساتھ جو کرنا ہے کر لو۔راناثناء اللہ کی اہلیہ نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔
 
 
 واضح رہے آج مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے داماد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ق رانا ثناء اللہ کے داماد احمد شہریار کو احاطہ عدالت سے حراست میں لیا گیا ۔ احمد شہریار کو فیصل آباد پولیس نے گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ احمد شہریار پر فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ احمد شہریار اپنے سسر رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے لیے عدالتآئے تھے جہاں ان کو حراست میں لیا گیا ، احمد شہریار کی گرفتاری پر وکلا پولیس سے گتھم گتھا ہو گئے اور ان کو چُھڑانے کی کوشش کی لیکن پولیس انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔خیال رہے کہ راناثناء اللہ بھی اس وقت جیل میں قید ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات