امریکا ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہ کرے، چینی وزارت خارجہ

بدھ 14 اگست 2019 11:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہ کرے ۔اس سوال کے جواب میں کہ کہ امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے ایران جیسے ممالک میں "کلر ریولوشن " میں حصہ لینے کا شبہ ہے اور چین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے سلسلہ وار واقعات بھی " کلر ریولوشن" خصوصیات کے حامل ہیں۔

کیا اس کا مطلب ہے کہ چین کو شک ہے کہ امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی اس میں ملوث ہے اور کیا اس کا کوئی ثبوت پیش کیا جاسکے گا ہوا چھون اینگ نے کہا کہ حالیہ دنوں امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات پر غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرتا رہا ہے، صحیح اور غلط کو آپس میں الجھاتا رہا ہے اور تفکرات کو ہوا دیتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے سیاستدانوں اور سفارت کاروں نے ہانگ کانگ کے معاملات کو خراب کرنے کے لیے ،چین مخالف افراد سے رابطے اور ملاقاتیں کیں ، چین کی مرکزی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا ، خلافِ قانون پرتشدد کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہانگ کانگ کے استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ ہانگ کانگ "چین کا ہانگ کانگ" ہے۔ ہانگ کانگ کے معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں اور چینکہتا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین اور تعلقات کے بنیادی اصولوں پر عملدرآمد کرتے ہوئیہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو فوری طور پر ختم کرے گا۔