Live Updates

بھارت مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا واقعہ کروا کے اسے جواز بنا کر پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج بھارت کے ہر حملے جواب دینے کے لیے تیار ہے، بھارت کو کوئی بھی مس اینڈوینچر بھاری پڑے گا: میجر جنرل آصف غفور

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 17 اگست 2019 14:13

بھارت مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا واقعہ کروا کے اسے جواز بنا کر پاکستان ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست 2019) بھارت مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا واقعہ کروا کے اسے جواز بنا کر پاکستان میں کارروائی کر سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارت کے ہر حملے جواب دینے کے لیے تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ کشمیر کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے جب انہوں نے بتایا کہ بھارت ایل او سی پر دراندازی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن پاک فوج مکمل تیار ہے اور بھارت کے کسی بھی مس ایڈوینچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت میں ہر دروازے پر بھارتی فوج کھڑی ہے اس کے باوجود گزشتہ روز کشمیری عوام جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سرحد پر کچھ ہوا تو پاک فوج اس کا بھرپور جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاک فوج ایل او سی پر کارروائی کر رہی ہے، بھارت ایل او سی پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا واقعہ کروا کے اسے جواز بنا کر پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا مقبوضہ کشمیر کے حالات پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ بھارت جعلی آپریشن کر کے کشمیر پر کارروائی کر سکتا ہے لیکن اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ پلوامہ جیسا ایک اور واقعہ کروایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ بھارت پلوامہ جیسے واقعات کرائے گا اور پاک بھارت سرحدوں پر صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات