Live Updates

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو جارحیت کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا

بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی اعلان کر چکے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر اور اس کے پار کسی بھی وقت کاروائی کرنے کیلئے تیار ہیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اگست 2019 19:11

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو جارحیت کیلئے تیار رہنے کا حکم ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2019ء) بھارت نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو جارحیت کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا، بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی اعلان کر چکے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر اور اس کے پار کسی بھی وقت کاروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ہائی کمانڈ نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو کسی بھی وقت جارحیت کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے ہمیشہ کی طرح دراندازی کا جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور اسے جواز بنا کر پاکستان کیخلاف جارحیت کرنے کی تیاری کی جا ری ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر اور اس کے پار کسی بھی وقت کاروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حکومت پاکستان پہلے ہی خدشات کا اظہار کر رہی تھی۔

خاص کر وزیراعظم عمران خان کئی مرتبہ بھارت کی ممکنہ جارحیت کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں۔ تاہم پاک فوج بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور ہر وقت الرٹ ہے۔ دوسری جانب کشمیر کے معاملے میں سفارتی ، سیاسی اور دفاعی محاذوں پر بے پناہ ذلت و رُسوائی سمیٹنے کے بعد بھارتی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں گیدڑ بھبکی دی کہ بھارت حالات کو دیکھتے ہوئے ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کے ڈاکٹرائن پر قائم ہیں گا تاہم مستقبل کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔                   
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات