آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اچھا فیصلہ ہے،راجا پرویز اشرف

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حالات کے مطابق کی گئی،اللہ کرے یہ فیصلہ قوم اور ملک کیلئے مبارک ہو۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 اگست 2019 17:58

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اچھا فیصلہ ہے،راجا پرویز اشرف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اگست 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اچھا فیصلہ ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حالات کے مطابق کی گئی،اللہ کرے یہ فیصلہ قوم اور ملک کیلئے مبارک ہو۔ انہوں نے جنرل قمرجاوید باجوہ کی مزید تین سال کے لیے بطورآرمی چیف تقرری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ حالات کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے۔

اللہ کرے یہ فیصلہ قوم اورملک کے لیے مبارک ہو۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار مظہر عبا س کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع درست اور بروقت فیصلہ ہے،فیصلے کے بعد اب قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں،آرمی چیف کی توسیع کی توقع تھی،کیونکہ پاک بھارت کشیدگی اس حد تک بڑھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی توقع تھی، لیکن جو صورتحال پچھلے ہفتوں میں بنی ہے اس میں لگ رہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دے دی جائے گی۔

اگر دہشتگردی کے خلاف جنگ کو دیکھا جائے توسابق صدر آصف زرداری نے بھی جنرل اشفاق پرویز کیانی کو تین سال کی توسیع دی تھی۔اس وقت مالاکنڈ اور سوات اور جنوبی وزیرستا ن میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری تھی۔ اس وقت صورتحال مختلف تھی۔ اب پاک بھارت کشیدگی اس حد تک بڑھی ہوئی ہے، کہ جنگ کے خطرات ہیں، کشمیر میں آرٹیکل 370کو ختم کرنے سمیت جو ایشو زہیں اس کے بعد خاصی توقع تھی۔

یہ اچھا ہوا ہے کہ حکومت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دے کرقیاس آرائیاں ختم کردی ہیں، اس نقطہ نظر سے دیکھیں تویہ درست اور بروقت فیصلہ ہے۔واضح رہے 29نومبر 2016ء کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔اب ان کو مزید تین سال کیلئے آرمی چیف مقرر ردیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29نومبر 2019ء کو سبکدوش ہونا تھا۔