الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 کے ریٹرننگ افسرسے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

پیر 19 اگست 2019 21:47

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 کے ریٹرننگ افسرسے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 کے ریٹرننگ افسرسے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2رکنی کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 کے ریٹرننگ افسرکیخلاف درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار عابد الرحمان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے کہاکہ ریٹرننگ افسر نے کاؤنٹر فائل دیکھائے بغیر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی۔ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے ریمارکس دئیے آپ نے درخواست میں حلقے کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کی استدعا کی۔بابر اعوان نے کہا الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کسی بھی حلقے میں بے ضابطگیوں کی صورت میں الیکشن کالعدم قرار دے سکتا ہے، بہت سارے پولنگ بیگز کھلے پائے گئے۔