بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے. مشال ملک کا انکشاف
اسلامتی کونسل میں شامل ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے ذمے دارہیں. بیان
میاں محمد ندیم جمعرات 22 اگست 2019 13:34
(جاری ہے)
مشال ملک نے کہا کہ بھارتی سرکار نے تو کشمیریوں کو کچھ سمجھا ہی نہیں ہے، مقبوضہ وادی میں طرح طرح کے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں. حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ امریکا کی مسئلہ کشمیرپر ذمے داری بنتی ہے، سلامتی کونسل میں شامل ممالک مسئلے کے حل کے ذمے دارہیں‘انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی بھی تنازعہ ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، اگرمسئلے کوحل نہیں کیا گیا تو بات جوہری جنگ کی طرف بھی جاسکتی ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر جگہ ایک خوفناک خاموشی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ، دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے. مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ریڈ الرٹ پر حالات خراب ہیں، یاسین ملک کو21فروری کو ہماری شادی کی سالگرہ پر حراست میں لیا گیا، وہ تہاڑ جیل میں 4ماہ سے ڈیتھ سیل میں ہیں، یاسین ملک قید تنہائی میں ہیں ، ہائی ولٹیج بلب لگایا ہوا ہے. مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت کوئی قانون نہیں ، کٹھ پتلی انتخابات کرائےجاتے ہیں، بھارت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اورفضائیہ کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور بیوروکریسی کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے. ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایاجا رہا ہے، مقبوضہ وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے‘یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے، کشمیری کسی صورت آزادی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے.مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.