کراچی،گلشن حدید میں مسجد کے اندر توڑ پھوڑ کرنے والے شخص کو اہل محلہ کو پکڑ پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 23 اگست 2019 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) گلشن حدید میں مسجد کے اندر توڑ پھوڑ کرنے والے شخص کو اہل محلہ کو پکڑ پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ملزم ریٹائرڈ ڈی ایس پی کا بیٹا ہے ،جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس کی حدود ایک شخص نے برہنہ حالت میں مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کردی ،شیشے توڑنے کی وجہ سے وہ شدید شدید ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کی حرکت پر اہل محلہ اشتعال میں آگئے اور انہوںنے اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔مسجد خالد بن ولید کی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص پاگل نہیں جنونی ہے ۔پولیس تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے ۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا نام شفیق ابڑو ہے جو ڈی ایس پی عبدالرحمان کا بیٹا ہے اورخود بھی پولیس کمانڈو رہا ہے۔اب اس کی ذہنی حالت خراب ہوگئی ہے اور وہ برہنہ حالت میں لوگوں کے گھروں اور مسجد میں داخل ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :