سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ

جمعرات 13 اگست 2026 21:20

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17ارب 5کروڑ 70لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5ارب 44کروڑ 13لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔