بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
جمعرات 13 اگست 2026 22:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ جامعات میں بلوچستان کے نوجوانوں کا مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنا باعثِ مسرت ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بلوچستان کے طلبہ کو جامعات میں داخلے کے ساتھ ٹیوشن اور ہاسٹل فیس کی مد میں معاونت فراہم کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے، جس پر اہلیانِ بلوچستان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ دیگر صوبوں کی جامعات میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے نظم و ضبط، محنت اور میرٹ کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان جہاں بھی جائیں، اپنی صلاحیتوں اور مثبت کردار سے پاکستانیت کا پرچار کریں، کیونکہ وہ بلوچستان اور پاکستان کے سفیر ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلبہ کسی بھی ریاست مخالف تنظیم یا منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اور حصولِ تعلیم کے ذریعے اپنے والدین کی توقعات پر پورا اتریں۔ انہوں نے کہا کہ تصور اور حقائق میں فرق ہوتا ہے، ریاست مخالف عناصر غیر متوازن ترقی کے نام پر نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے طلبہ کو ایسے عناصر سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور تاقیامت قائم رہے گا۔ پاکستان کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں اور انہیں اپنی توانائیاں تعلیم، تحقیق، ہنر اور ملک و صوبے کی ترقی کے لیے بروئے کار لانی چاہئیں۔وزیراعلیٰ نے طلبہ و طالبات کے ساتھ مکالمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے سوالات اور ان کے خیالات کو سننا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ہی بلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.