ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار

جمعرات 13 اگست 2026 22:01

ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ڈاکو مختلف وارداتوں میں دوکانداروں اور بیوپاریوں سے 7 لاکھ 67 ہزار 300 روپے نقدی، چار موبائل فون اور ایک بکری لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بیوپاری کو لوٹنے والے چار ڈاکوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر چک 108 نو ایل میں ڈاکٹر جعفر علی سے میڈیکل سٹور سے گھر جاتے ہوئے 47 ہزار 300 روپے نقدی، ادویات اور موبائل فون، چک 99 نو ایل میں محمد رفیق بیوپاری سے 65 ہزار روپے مالیت کی بکری، پاکپتن روڈ بائی پاس چوک میں ملک علی شیر دوکاندار سے موبائل فون اور 5 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی جبکہ چک 169 نو ایل میں محمد اسرار طارق بیوپاری سے موبائل فون اور 60 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ڈیرہ رحیم، غلہ منڈی اور غازی آباد نے ڈاکٹر جعفر علی، محمد رفیق، ملک علی شیر اور محمد اسرار طارق کی مدعیت میں چار مقدمات 392، 382 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے بیوپاری محمد رفیق کو لوٹنے والے چار ڈاکوں کو گرفتار کرلیا، جن میں حیات، وڈوانہ اور وسیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ منڈی مویشیاں سے آنے جانے والے بیوپاریوں سے نقدی وغیرہ لوٹتا تھا۔ ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔