گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات

جمعرات 13 اگست 2026 22:02

گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ  کی ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ عبد الرحمان اندھر نے ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، ہلال احمرخیبر پختو نخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ حکومت کی جانب سے چترال کے متاثرین سیلاب کے لیئے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

گورنر فیصل کنڈی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہمیشہ خیبرپختونخوا کی مشکلات کے ازالہ کے لیئے کردار ادا کیا جس پر صوبہ کے باسی انکے مشکور ہیں ۔انہوں نے چترال متاثرین سیلاب کے لیئے امدادی سامان کی فراہمی پر سندھ حکومت اور پی ڈی ایم اے سندھ کا شکریہ ادا کیا۔