پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
پاکستان اور قازقستان کے درمیان زرعی شعبے میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی وسیع استعداد موجود ہے، رانا تنویر حسین
جمعرات 13 اگست 2026 21:07
(جاری ہے)
انہوں نے دوطرفہ معاہدوں پر نتیجہ خیز انداز میں عملدرآمد اور قابلِ عمل منصوبوں کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اور کاروباری روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔
دونوں ممالک نے پاکستان-قازقستان مشترکہ ورکنگ گروپ برائے زراعت کا آئندہ اجلاس قازقستان میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا، جس میں باہمی تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ پاکستان اجلاس میں شرکت کے لیے اپنا وفد نامزد کرے گا۔قازقستان نے پاکستان کو گندم کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ پاکستانی جانب سے قیمت، معیار اور فراہمی کی شرائط سمیت ملکی ضروریات کے تناظر میں تجویز کا جائزہ لینے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ملاقات میں زرعی تجارت کے فروغ کے لیے علاقائی رابطوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہونے پر بھی زور دیا گیا۔ وسطی ایشیا کو پاکستان سے ملانے والے مجوزہ ریلوے اور علاقائی ٹرانسپورٹ روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنہیں مال برداری کے اخراجات کم کرنے اور زرعی اجناس کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا۔پاکستان نے آم، امرود، کھجور، کیلے، آلو اور پیاز سمیت اپنی زرعی اجناس کی برآمدی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا اور قازقستان و وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں بہتر لاجسٹکس، مارکیٹ تک رسائی اور تجارتی سہولت کاری کے مؤثر نظام کو اہم قرار دیا گیا۔زرعی مشینری اور میکانائزیشن بھی باہمی تعاون کے ایک اہم ممکنہ شعبے کے طور پر سامنے آئے، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشتکاروں کے لیے کم لاگت ٹریکٹرز اور جدید زرعی آلات کی فراہمی کے حوالے سے۔ دونوں جانب سے متعلقہ اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں کو اس شعبے میں شراکت داری کے امکانات تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے زرعی اداروں، تحقیقی مراکز اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرمایہ کاری اور مارکیٹ پر مبنی زرعی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔دونوں جانب سے پاکستان اور قازقستان کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور زراعت کے شعبے میں عملی تعاون کو نئی رفتار دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جو دونوں ممالک کے وسیع تر اقتصادی اور تزویراتی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.