Live Updates

مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز اٹھانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کر دیا گیا

وزیراعظم صاحب آپ نے مودی کو یوں ہٹلر،فاشسٹ کہا کہ اسے ٹرمپ کو شکائیت لگانا پڑی اور آپ نے 21 دنوں میں جتنی کشمیر پر بات کی اتنی ہمارے حکمرانوں نے پانچ پانچ سالوں میں نہ کی: ارشاد بھٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 26 اگست 2019 20:07

مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز اٹھانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کر دیا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اگست 2019ء) معروف صحافی ارشاد بھٹی نے مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز اٹھانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہوزیراعظم صاحب آپ نے مودی کو یوں ہٹلر،فاشسٹ کہا کہ اسے ٹرمپ کو شکائیت لگانا پڑی اور آپ نے 21 دنوں میں جتنی کشمیر پر بات کی اتنی ہمارے حکمرانوں نے پانچ پانچ سالوں میں نہ کی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شکریہ وزیراعظم آپ نےکہا کہ کشمیر آزاد ہونےتک میں کشمیریوں کاسفیر بنوں گا، آپ نے 21 دنوں میں جتنی کشمیر پر بات کی اتنی ہمارے ہمارے حکمرانوں نے پانچ پانچ سالوں میں نہ کی۔ 
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں آج آپ سے صرف کشمیر کے اوپر بات کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خاننے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بات کرنا ضروری اس لیے ہے کیونکہ کشمیر پالیسی کا فیصلہ کُن موڑ آ گیا ہے لہٰذا میں آپ کو حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آج تک حکومت نے کیا کیا اور آگے کیا کرنا جا رہے ہیں؟ ہماری کوشش تھی کہ ملٹری طاقت سے ہٹ کر خطے میں امن کی صورتحال پیدا کی جائے جیسے ہم نے افغانستان میں کیا اور ہم اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے۔ ہم نے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔ہم نے بھارت کومذاکرات کی پیشکش کی ، ہم نے جب بھی مذاکرات کی بات کی تو بھارت کی جانب سے کوئی نئی بات شروع کر دی گئی اور بھارت پاکستان کو الزامات عائد کرنے کے موقعے ڈھونڈنے لگا۔

بھارت میں الیکشن سے قبل پلوامہ ہو گیا ،پلوامہ حملے میں کشمیر میں ہونے والے ظلم کی وجہ سے ایک نوجوان نے خود کو اُڑا دیا بجائے اس کے کہ اس کا جائزہ لیا جاتا بھارت نے ہم پر انگلی اٹھائی اور الزام تراشی کی تاکہ دنیا کی نظر کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے ہٹ جائے ہم نے اس حملے کی تحقیقات میں بھی تعاون کی پیشکش کی اور الیکشن ختم ہونے کا انتظار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات