ناظم شاہنواز خان کی زیر نگرانی ویلج کونسل ملہ کا الوداعی اجلاس ، تمام ممبران سے تعاون پر اظہار تشکر

منگل 27 اگست 2019 13:21

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) ناظم شاہنواز خان کی زیر نگرانی ویلج کونسل ملہ کا الوداعی اجلاس منعقد ہوا۔ گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت ویلج کونسل ملہ نے اپنی 4 سالہ مدت کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ناظم ویلج کونسل ملہ شاہنواز خان نے کونسلرز صاحبان کو الوداعی تقریب کے دوران کہا کہ ہم نے موجودہ مدت کے دوران مکمل مشاورت اور ایکٹ کے تحت متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں، وہ ویلج کونسل ملہ کے تمام معزز کونسلرز اور سیکرٹری ویلج کونسل ملہ کے مثبت کردار پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ نائب ناظم نے ہائوس کو بہتر چلایا جس پر وہ ان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شاہنواز خان نے مزید کہا کہ وہ عوام کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی بھرپور کوششوں میں مصروف رہے۔