Live Updates

چینی وزیر خارجہ کل پاکستان کے خصوصی دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچیں گے

کل کے ہی روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ بھی پاکستان پہنچیں گے، جبکہ افغان وزیر خارجہ بھی اسلام آباد میں موجود ہوں گے

muhammad ali محمد علی منگل 3 ستمبر 2019 22:14

چینی وزیر خارجہ کل پاکستان کے خصوصی دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2019ء) چینی وزیر خارجہ کل پاکستان کے خصوصی دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچیں گے، کل کے ہی روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ بھی پاکستان پہنچیں گے، جبکہ افغان وزیر خارجہ بھی اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کل بدھ کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی سفارتی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں گی۔

کل کے روز 4 ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چین کے وزیر خارجہ اپنے خصوصی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے اور پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جبکہ افغانستان کے وزیر خارجہ بھی بدھ کے روز اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ پاکستان کے دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے ، دونوں وزرا ئے خارجہ الگ الگ اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، وہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں دوطرفہ امور کے علاوہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان بھی بدھ کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات