آزادی کشمیریوں کا مقد ر بن چکی ہے پوری دنیا میں کشمیر بارے پاکستا ن کے مؤقف کی پذیرائی ہو رہی ہے‘چوہدری ضیاء اللہ سندھو

جمعہ 6 ستمبر 2019 14:52

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنے کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر پوری دنیا میں اجاگر ہوچکا ہے۔آزادی کشمیریوں کا مقد ر بن چکی ہے پوری دنیا میں کشمیر بارے پاکستا ن کے مؤقف کی پذیرائی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل چودھری ضیاء اللہ سندھو،سابق ناظم یونین کونسل چودھری محمد نعیم بلا،سماجی سیاسی رہنما محمد سعید اختر ڈار اور صدر رحمانی برادری اینڈ رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ میاں عبدالشکور نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں بھارت مخالف مظاہروںمیں تیزی آرہی ہے کیونکہ کشمیر میںانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وہاں خوراک ،ادویات و دیگر اشیاء کی شدید قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں بدترین انسانی قتل و غارت کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی ضمیر کو جگانے کیلئے کشمیر ی تحریک میں مزید تیزی کی ضرورت ہے ۔پاکستان کو دنیا میں اپنے وفود بھجوانے چاہئیں جو بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لائیں۔