تاجر برادری فاؤنڈر گروپ کی کامیابی میں اپنابھرپور کردار ادا کرے گی: اعجاز عباسی

وفاقی دارالحکومت کےچیمبر کو ملک کے چیمبر میں فاؤنڈر گروپ نے صفِ اول میں شامل کرایا :چوہدری مسعود فاؤنڈر گروپ اسلام آباد چیمبر کے اندر اپنے اراکین کی حمایت سے ملک میں معاشی انقلاب کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔ظفر بختاوری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 ستمبر 2019 00:53

تاجر برادری فاؤنڈر گروپ کی کامیابی میں اپنابھرپور کردار ادا کرے  گی: ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2019ء) معروف بلڈر اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے سابقہ ڈائریکٹر چودھری محمد مسعودنے احسن ظفر بختاوری اور وقار بختاوری کے حج سے واپسی پر فاؤنڈر گروپ کی حمایت میں ایک ظہرانے کا اہتمام کی۔اس موقع پر تمام امیدواروں کا تعارف اراکین سے کرایا گیا ایف پی سی سی آئی کے سابقہ صدر عبدالرؤف عالم، سابقہ صدر آئی سی سی آئی میاں اکرم فرید ،خالد جاوید، شیخ طارق صادق، خالداقبال ملک، ناصر قریشی، میاں شوکت مسعود ،ظفر بختاوری،چوہدری وحید الدین اور الیکشن کمپین سی سی آئی کے چیئرمین محمد اعجاز عباسی کوآرڈینیٹر خالد محمود چوہدری ،سابقہ سینئر نائب صدر نوید ملک،سابقہ صدر عامر وحید شیخ، سابقہ نائب صدر اشفاق چٹھہ، سعید بھٹی، شیخ وحید، نثار مرزا اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد اعجاز عباسی نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ کی اسلام آباد کے تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے گرانقدر خدمات ہیں ۔

(جاری ہے)

اور ان کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کیا ہے یقین ہے کہ تاجر 18 ستمبر کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے ۔ سابق صدرآئی سی سی آئی ظفر بختاوری نے کہا کے تاجروں کو اپنے کردار اور دیانتداری کے ذریعے معاشرے میں اپنا معزز مقام حاصل کرنا ہے اور پاکستان کو ایک جدید ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے میں اپنی توانائیوں کا استعمال کرنا ہےاور فاؤنڈر گروپ اسلام آباد چیمبر کے اندر اپنے اراکین کی حمایت سے ملک میں معاشی انقلاب کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔

اسٹاک ایکسچینج کے سابق ڈائریکٹر چوہدری مسعود نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی ریئل اسٹیٹ برادری فاؤنڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے جبکہ فاؤنڈر گروپ نے آئی سی سی آئی کو چیمبروں میں درجہ اول دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر فخر ہے اسلام آباد ریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نےاس موقع پر فاؤنڈر گروپ کی قیادت کو یقین دہانی کرائی کے آئندہ الیکشن میں مکمل حمایت کرتے ہیں۔