ماڈل کورٹس میں دومجرمان کو سزائے موت، سات کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

بدھ 11 ستمبر 2019 19:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) کریمنل اینڈ ٹرائل ماڈل کورٹس کے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر نے کہاہے کہ ملک بھر کی373 ماڈل کورٹس نے بدھ کے روز 343 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نی111مقدمات کے فیصلے سنائے جن میں قتل کی34 اور منشیات کے 77مقدمات شامل ہیں۔

تمام عدالتوں نے کل 407 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب میں قتل کے 09 اور منشیات کے 46، سندھ میں قتل کے 14 اور منشیات کے 20، خیبر پختونخوا میں قتل کے 09 اور منشیات کی10 جبکہ بلوچستان میںقتل کے دواورمنشیات کی ایک مقدمہ کا فیصلہ ہوا۔تمام عدالتوں نے دو مجرمان کو سزائے موت اورسات کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر 14مجرمان کو کل 48 سال 10 ماہ قید اور21,57000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

اسی طرح پاکیستان بھر میں قائم ہونے والی 96 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر207 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیئے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 116مقدمات کے فیصلے کر دیئے۔ تمام عدالتوں نے 329 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر23 مجرمان کو06سال،چھ ماہ قید اور9175520روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔