آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے مختلف جسٹس صاحبان مختلف علاقوں میں11ستمبر سے 12اکتوبر تک مقدمات اور اپیلوں کی سماعت کریں گے

بدھ ستمبر 23:55

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان جسٹس چوہدری محمد منیر اور جسٹس رضا علی خان سرکٹ راولاکوٹ جبکہ جسٹس محمد اعجاز احمد خان اور جسٹس راجہ سجاد احمد خان میرپور سرکٹ اور جسٹس چوہدری خالد یوسف سرکٹ کوٹلی میں مورخہ 11ستمبر سے 12اکتوبر تک مقدمات اور اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بینچ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں تمام پرانے مقدمات کی بھی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :