ظالم ماں نے قرض اتارنے اور نیا سمارٹ فون خریدنے کے لیے اپنے جڑواں بچے فروخت کر دئیے
امین اکبر بدھ 11 ستمبر 2019 23:52
چین میں ایک تنہا ماں کو حال ہی میں پولیس نے اس وقت گرفتار کیا، جب تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس نے 65 ہزار یوان یا 9100 ڈالر میں اپنے نوزائیدہ جڑواں بچوں کو فروخت کیاہے۔ خاتون نے دونوں بچوں کو اپنا قرض اتارنے اور اپنے لیے نیا فون خریدنے کے لیے فروخت کیا تھا۔
چینی اخبار ننگبو نیوز کے مطابق خاتون کی عمر 20 سال سے کچھ زیادہ ہے۔ خاتون نے ستمبر میں اپنے دونوں نوزائیدہ جڑواں بچوں کو قلاش اور مقروض ہونے کی وجہ سے فروخت کیا۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ما نے ایک ماہ کی عمر کے دونوں بچوں کے لیے گاہک کیسے تلاش کیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پولیس اسی طرح کے ایک دوسرے کیس کی تحقیقات کر رہی تھی کہ انہیں ما اور اس کے بچوں کے کیس کے بارے میں معلوم ہوا۔
(جاری ہے)
مزید تحقیقات پر معلوم ہوا کہ ما نے دونوں بچوں کو الگ الگ خاندانوں کو فروخت کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کی پیدائش کے وقت ان کا باپ بھی موجود نہیں تھا۔ تاہم جب خاتون نے بچوں کو فروخت کردیا تو بچوں کا باپ ما سے آدھی رقم لینے کے لیے آگیا۔ ما نے پولیس کو بتایا کہ بچوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں سے آدھی بچوں کے باپ نے لی ہے۔ ما نے بتایا کہ اس نے اپنے حصے کی رقم سے بنک کا قرض ادا کیا اور ایک سمارٹ فون خریدا جبکہ بچوں کے باپ وو نے اس سے اپنا جوئے کا قرض ادا کیا۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کو واپس لے کر ما کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔ غیر ذمہ دار والدین کو گرفتاری کے بعد طویل عرصہ جیل میں گزارنا پڑ سکتا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.