
جاپانی سٹور کے کلرک نے 1300 افراد کے کریڈٹ کارڈ ز کی معلومات زبانی یاد کر کے آن لائن استعمال کر لی
امین اکبر
بدھ 11 ستمبر 2019
23:54

ہر کوئی اپنی صلاحیتوں کو اچھائی کے لیے ہی استعمال نہیں کرتا۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک سٹور کے کلرک نے اپنی حیرت انگیز یادداشت کو ہزاروں گاہکوں کےکریڈٹ کارڈز کی معلومات کو زبانی یاد کرنے اور پھر انہیں آن لائن استعمال کرنے میں صرف کر دیا۔ یہ کلرک چند سیکنڈ میں ہی کارڈ کو دیکھ کر اس کی معلومات یاد کر سکتا ہے۔
34 سالہ یوسوکی ٹانیگوچی کو حال ہی میں 1300 افراد کے کریڈٹ کارڈز کی معلومات چرانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بظاہر یوسوکی ، کوٹو سٹی ، ٹوکیو کے ایک شاپنگ مال میں جز وقتی ملازمت کرتا تھا۔ یہاں یوسوکی لوگوں کے کریڈٹ کارڈ کو دیکھتے ہیں، اُن کی معلومات یاد کر لیتا تھا۔
(جاری ہے)
گاہکوں کے کریڈٹ کارڈ سے چیزوں کی ادائیگی کے دوران ہی یوسوکی کریڈٹ کارڈ کا 16 اعداد کا نمبر، کارڈ ہولڈر کا نام، کارڈ کی میعاد اور سیکورٹی کوڈ یاد کر لیتا۔
اس سب معلومات کو یوسوکی بعد میں انٹرنیٹ سے خریداری کرتا۔یوسوکی کریڈٹ کارڈ کی معلومات کو اس وقت تک یاد رکھ سکتا تھا، جب تک وہ اسے لکھ نہیں لیتا تھا۔پولیس نے جب یوسوکی کے گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں وہاں ایک نوٹ بک بھی ملی، جس میں ہزاروں افراد کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات موجود تھیں۔یوسوکی نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ سے ہر قسم کی اشیا خرید کر انہیں چھوٹی دوکانوں پر فروخت کر دیتا اور اس رقم سے کرایہ اور کھانے کے اخراجات پورے کرتا۔اسی وجہ سے وہ پکڑا بھی گیا۔اس مارچ میں یوسوکی نےچوری کیے ہوئے کریڈٹ کارڈ کی معلومات سے 2 لاکھ 70 ہزار یوان یا 2500 ڈالر مالیت کے دو شولڈر بیگ خریدے۔ یہ بیگ یوسوکی کے گھر کے پتے پر آئے تھے۔ تفتیشی افسران اسی سے یوسوکی تک پہنچے۔
پولیس یوسوکی کے جرائم کی نوعیت جاننے کے لیے کریڈٹ کار ڈ کے نمبروں والی نوٹ بک کا جائزہ لے رہی ہے۔ابھی تک پولیس نے اندازہ لگایا ہے کہ وہ 1300 افراد کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات کا پتا چلا چکے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.